Skip to main content

The new version of iphone x in 590$ USD


آئی فون ایکس (10) ایپل کا سب سے مہنگا اور بہترین ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ فون ہے جس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے۔

مگر کیا آپ آئی فون ایکس جیسے خوبصورت ڈیزائن والا فون اس سے آدھی قیمت میں خریدنا پسند کریں گے؟

اگر ہاں تو اسوس نامی کمپنی کا زین فون 5 اور فائیو زی آپ کو ضرور پسند آئیں گے جو کہ ایپل کے فلیگ شپ فون کی ہوبہو نقل ہے، یہاں تک کہ آئی فون ایکس کے اوپری حصے میں موجود نوچ بھی اس اینڈرائیڈ ڈیوائس میں موجود ہے جس میں سیلفی کیمرہ، سنسرز اور اسپیکر چھپا ہوا ہے۔
...مزید پڑھیں
ایپل کا سب سے ‘بہترین’ آئی فون ایکس
دونوں میں سے فائیو زی زیادہ بہتر فیچرز والا فون ہے جس میں طاقتور ترین کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا گیا ہے، یعنی اس حوالے سے یہ سام سنگ گلیکسی ایس نائن کی ٹکر کا ہے مگر اس میں ریم جنوبی کورین ڈیوائس کے مقابلے میں زیادہ ہے 8 جی بی جبکہ 128 سے 256 اسٹوریج دی گئی ہے۔
اس کے مقابلے میں زین فائیو دیکھنے میں تو فائیو زی جیسا ہی ہے مگر اس میں کم طاقتور پراسیسر دیا گیا ہے، جبکہ فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، دونوں فونز میں ایس ڈی کارڈ سے اسٹوریج کو 
بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس کے بجائے آئی فون ایٹ کیوں خریدا جائے؟


پراسیسر، ریم اور اسٹوریج سے ہٹ کر دونوں فونز میں باقی سب کچھ یکساں ہے، جیسے 6.2 انچ کی اسکرین، لگ بھگ بیزل لیس ڈسپلے، 3300 ایم اے ایچ بیٹری، ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کیمرہ۔
آئی فون ایکس کے برعکس اس میں وائرلیس چارجنگ اور واٹر ریزیزٹنٹ جیسے فیچرز موجود نہیں۔
اس فون کو بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران پیش کیا گیا، جس میں سے زین فائیو زی کی قیمت 590 ڈالرز (65 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے تاہم نسبتاً سستے فون کی قیمت ابھی سامنے نہیں لائی گئی

Comments

Popular posts from this blog

OPPO F7 VIVO v9 LENOVO S5

OPPO F7 VIVO V9 LENOVO S5

اگر آپ کا موبائل فون پانی میں گر جائے تو فوری اس کے ساتھ یہ کام کریں.

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)موبائل فون پانی میں جائے تو گھبراہٹ کے عالم میں ہم نجانے کیا کچھ کرنے لگتے ہیں۔ بدقسمتی سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اکثر ہم کچھ ایسے کام کر بیٹھتے ہیں جو فائدے کی بجائے الٹا نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ماہرین سے جان لیا جائے کہ ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئیے۔ ویب سائٹ ’گیجٹس ناﺅ‘ کی رپورٹ میں ٹیکنالوجی ماہرین نے تفصیل سے وہ سب باتیں بتائی ہیں کہ موبائل فون پانی میں گر جانے کی صورت میں جو ہمیں ضرور معلوم ہونی چاہئیں۔  موبائل فون پانی میں گرجائے تو کچھ لوگ اسے ہیئر ڈرائیر کی مدد سے خشک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہیئر ڈرائیر کی ہوا بہت گرم ہوتی ہے جو اندرونی الیکٹرانک سرکٹ کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ اسی طرح اسے کسی ریڈی ایٹر یا اوون کے اندر رکھ کر اسے خشک کرنے کی غلطی تو ہرگز نہ کریں۔ اگر موبائل فون پانی میں گرجائے تو نکالنے کے بعد اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس کے مختلف بٹن دبانے سے سرکٹ میں خرابی واقع ہوسکتی ہے جبکہ اسے چارجنگ پر لگانے کی کوشش کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ چونکہ موبائل فون کو پانی سے نکالنے کے بعد استعمال ...

E_HANG Shows Off Passenger Drone's Flight Successes...

EHang  this week released footage of the latest test flights of its EHang 184 personal Autonomous Aerial Vehicle. The EHang 184 can transport a single person at up to 130kph in Force 7 typhoon conditions, the company said. EHang plans to further improve the passenger experience and add an optional manual control so passengers with piloting experience can operate the AAV manually. It also has developed and tested a two-seater craft that can carry up to 280kg. In 2017, EHang was granted  AS9100C  certification. AS9100 is a widely adopted standardized aerospace industry quality management system. EHang first unveiled the 184 at CES 2015. The EHang 184's Specs EHang earlier this year announced the following specs for the 184: Automated flight, through a C&C Center; Multiple backups for all flight systems, which would take over seamlessly in the event of failure; A fail-safe system that automatically would evaluate the damage if any components we...