Skip to main content

چھوٹے بچوں کو فون دینے کا یہ نقصان جانتے ہیں...


اگر تو آپ بچوں کو اپنا اسمارٹ فون دینے کے عادی ہیں تاکہ اپنے کام سکون سے کرسکیں تو ایک بڑے خطرے سے ضرور واقف ہونا چاہئے جو کہ آپ کے ڈیٹا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے خصوصاً آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے۔

جی ہاں چین میں ایک 2 سالہ بچے نے اپنی ماں کے آئی فون پر اتنی بار غلط پاس کوڈ ڈالا کہ وہ 47 سال کے لیے لاک ہوگیا۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون جس کا نام لیو بتایا گیا ہے، گھر واپس آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کا فون 25 ملین منٹ کے لیے ڈس ایبل ہوگیا ہے جس کی وجہ ہینڈفون میں بار بار غلط پاس کوڈ کا اندراج تھا۔

مزید پڑھیں : جعلی آئی فون کو کیسے شناخت کریں؟

ہر بار جب بھی غلط نمبروں کا اندراج کیا گیا، فون ایک مخصوص مدت کے لیے ڈس ایبل ہوگیا۔

اس خاتون نے جب شنگھائی میں ایک ایپل اسٹور کو اپنی ڈیوائس دکھائی تو اسے پتا چلا کہ فون کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے اسے 47 سال تک انتظار کرنا ہوگا۔

ایپل اسٹور کے ٹیکنیشن نے خاتون کو بتایا کہ وہ یا تو برسوں تک فون کے پاس کوڈ کے درست اندراج کے لیے انتظار کریں یا ڈیوائس میں موجود ڈیٹا کو اڑا کر فائلز کو دوبارہ ری انسٹال کریں۔

ٹیکنیشن کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں جو فوری حل سامنے آتا ہے، وہ فون ڈیٹا اڑانا اور اسے فیکٹری ری سیٹ کرنا ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق یہ واقعہ جنوری میں اس وقت پیش آیا جب اس نے بچے کو تعلیمی ویڈیوز آن لائن دیکھنے کے لیے فون دیا تھا اور مسئلہ سامنے آنے کے بعد 2 ماہ تک انتظار کیا کہ شاید وہ حل ہوجائے مگر ایسا نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون کے باعث 53 سالہ شخص کی موت

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا 47 سال تک انتظار کرکے اپنے پوتے پوتیوں کو یہ بتانے کا ارادہ نہیں کہ یہ ان کے باپ کی غلطی تھی۔

خیال رہے کہ ایل نے تمام آئی فونز میں ایسا لاک آﺅٹ فیچر رکھا ہے جو کہ انجان لوگوں کو کسی سافٹ وئیر یا مشینری کے ذریعے فون ان لاک کرنے سے روکتا ہے۔

6 بار غلط پاس کوڈ ڈالنے کی صورت میں آئی او ایس ڈیوائس ڈس ایبل ہوجاتی ہے جبکہ ایک فیچر ایسا بھی ہے جس میں 10 ناکام کوششوں کے بعد فون ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجاتا ہے

Popular posts from this blog

.فیس بک میں ایک اور بہت بڑی تبدیلی

New upcoming Facebook Update... اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ فیس بک نے چند ماہ قبل ہی سب سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیوز فیڈ کو چینج کیا تھا، جس کے بعد ویب سائٹ پرخبروں اور اشتہار کے بجائے عام افراد کی پوسٹیں زیادہ نظر آنے لگی ہیں۔ تاہم اب فیس بک ایک اور بڑی تبدیلی کرنے پر غور کر رہا ہے، جس کے لیے ابتدائی تجربات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اگرچہ اس وقت فیس بک پراسٹیٹس ویڈیوز، 360 ڈگری تصویری اور جف بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔تاہم جلد ہی فیس بک صارفین آڈیو ریکارڈنگ بھی شیئر کرسکیں گے۔ فیس بک نیوز فیڈ تبدیل کرنے کا اعلان ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ویڈیو کے بعد صارفین کو آڈیو اسٹیٹس شیئر کرنے کی سہولت دینے پر تجربات شروع کردیے۔ ابتدائی طور پر اس فیچر پر بھارت کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، جو اسے استعمال کر رہے ہیں، تاہم امکان ہے کہ بھارت کے بعد امریکا اور یورپی ممالک کے صارفین کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔ فیس بک کی جانب سے یہ حالیہ تبدیلی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب کہ نیوز فیڈ میں تبدیلی کے باعث اس پر تنقید کی جا...

The New upcoming QMobile E3 Dual ( The dual camera phone with Qualcomm processor)

Q Mobile E3 Dual This  device comes with The 13MP + 8 Dual Rear Camera and with t he Sony IMX258 sensor, wide-aperture F2.0 lens on the E3 Dual 3’s rear cameras add stunning clarity and depth to each shot. A host of smart features give you an unprecedented level of control over the pictures you take. 8MP  Front Camera comes with a wide range of exclusive features, the 8MP front camera on the E3 Dual 3  helps you snap breath-taking photos that keep you looking your best. Dual layer of security create a secret dual profile within your phone to store private photos, files and messages, with SecureVault technology- the safest way to hide private data. The information stays invisible in normal mode protecting it from prying eyes, and can be unlocked only with your unique fingerprint. The arc design of QMobile Dual 3 will impress you at hello. Its all-metal body with chamfered edges and jaw-dropping on cell display gives the phone an unsurpassable finesse and charm....

OPPO F7 VIVO v9 LENOVO S5

OPPO F7 VIVO V9 LENOVO S5