اگر تو آپ بچوں کو اپنا اسمارٹ فون دینے کے عادی ہیں تاکہ اپنے کام سکون سے کرسکیں تو ایک بڑے خطرے سے ضرور واقف ہونا چاہئے جو کہ آپ کے ڈیٹا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے خصوصاً آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے۔ جی ہاں چین میں ایک 2 سالہ بچے نے اپنی ماں کے آئی فون پر اتنی بار غلط پاس کوڈ ڈالا کہ وہ 47 سال کے لیے لاک ہوگیا۔ چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون جس کا نام لیو بتایا گیا ہے، گھر واپس آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کا فون 25 ملین منٹ کے لیے ڈس ایبل ہوگیا ہے جس کی وجہ ہینڈفون میں بار بار غلط پاس کوڈ کا اندراج تھا۔ مزید پڑھیں : جعلی آئی فون کو کیسے شناخت کریں؟ ہر بار جب بھی غلط نمبروں کا اندراج کیا گیا، فون ایک مخصوص مدت کے لیے ڈس ایبل ہوگیا۔ اس خاتون نے جب شنگھائی میں ایک ایپل اسٹور کو اپنی ڈیوائس دکھائی تو اسے پتا چلا کہ فون کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے اسے 47 سال تک انتظار کرنا ہوگا۔ ایپل اسٹور کے ٹیکنیشن نے خاتون کو بتایا کہ وہ یا تو برسوں تک فون کے پاس کوڈ کے درست اندراج کے لیے انتظار کریں یا ڈیوائس میں موجود ڈیٹا کو اڑا کر فائلز کو دوبارہ ری ...
The Best Blogger For Tech,Health,Updates,News etc







Comments
Post a Comment