Skip to main content

.فیس بک میں ایک اور بہت بڑی تبدیلی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ فیس بک نے چند ماہ قبل ہی سب سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیوز فیڈ کو چینج کیا تھا، جس کے بعد ویب سائٹ پرخبروں اور اشتہار کے بجائے عام افراد کی پوسٹیں زیادہ نظر آنے لگی ہیں۔ تاہم اب فیس بک ایک اور بڑی تبدیلی کرنے پر غور کر رہا ہے، جس کے لیے ابتدائی تجربات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اگرچہ اس وقت فیس بک پراسٹیٹس ویڈیوز، 360 ڈگری تصویری اور جف بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔تاہم جلد ہی فیس بک صارفین آڈیو ریکارڈنگ بھی شیئر کرسکیں گے۔ فیس بک نیوز فیڈ تبدیل
کرنے کا اعلان ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ویڈیو کے بعد صارفین کو آڈیو اسٹیٹس شیئر کرنے کی سہولت دینے پر تجربات شروع کردیے۔ ابتدائی طور پر اس فیچر پر بھارت کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، جو اسے استعمال کر رہے ہیں، تاہم امکان ہے کہ بھارت کے بعد امریکا اور یورپی ممالک کے صارفین کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔ فیس بک کی جانب سے یہ حالیہ تبدیلی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب کہ نیوز فیڈ میں تبدیلی کے باعث اس پر تنقید کی جا رہی تھی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ فیس بک پر آڈیو ریکارڈنگ کو شیئر کرنے کے فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد ایک بار پھر اس ویب سائٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔  فیس بک میں تبدیلی سے کیا کچھ تبدیل ہوگا؟ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین عام موبائل سے بھی اپنی آواز ریکارڈ کرکے شیئر کرسکیں گے۔ اس نئے فیچر کا آپشن پہلے سے موجود اسٹیٹس کے آپشن میں دیا جائے گا، جہاں ویڈیو، تصویر اور اسٹیٹس اپڈیٹ کرنے کے دیگر آپشن موجود ہیں۔ بھارت کے کئی صارفین نے اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بہترین تبدیلی بھی قرار دیا ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

OPPO F7 VIVO v9 LENOVO S5

OPPO F7 VIVO V9 LENOVO S5

اگر آپ کا موبائل فون پانی میں گر جائے تو فوری اس کے ساتھ یہ کام کریں.

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)موبائل فون پانی میں جائے تو گھبراہٹ کے عالم میں ہم نجانے کیا کچھ کرنے لگتے ہیں۔ بدقسمتی سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اکثر ہم کچھ ایسے کام کر بیٹھتے ہیں جو فائدے کی بجائے الٹا نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ماہرین سے جان لیا جائے کہ ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئیے۔ ویب سائٹ ’گیجٹس ناﺅ‘ کی رپورٹ میں ٹیکنالوجی ماہرین نے تفصیل سے وہ سب باتیں بتائی ہیں کہ موبائل فون پانی میں گر جانے کی صورت میں جو ہمیں ضرور معلوم ہونی چاہئیں۔  موبائل فون پانی میں گرجائے تو کچھ لوگ اسے ہیئر ڈرائیر کی مدد سے خشک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہیئر ڈرائیر کی ہوا بہت گرم ہوتی ہے جو اندرونی الیکٹرانک سرکٹ کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ اسی طرح اسے کسی ریڈی ایٹر یا اوون کے اندر رکھ کر اسے خشک کرنے کی غلطی تو ہرگز نہ کریں۔ اگر موبائل فون پانی میں گرجائے تو نکالنے کے بعد اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس کے مختلف بٹن دبانے سے سرکٹ میں خرابی واقع ہوسکتی ہے جبکہ اسے چارجنگ پر لگانے کی کوشش کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ چونکہ موبائل فون کو پانی سے نکالنے کے بعد استعمال ...

E_HANG Shows Off Passenger Drone's Flight Successes...

EHang  this week released footage of the latest test flights of its EHang 184 personal Autonomous Aerial Vehicle. The EHang 184 can transport a single person at up to 130kph in Force 7 typhoon conditions, the company said. EHang plans to further improve the passenger experience and add an optional manual control so passengers with piloting experience can operate the AAV manually. It also has developed and tested a two-seater craft that can carry up to 280kg. In 2017, EHang was granted  AS9100C  certification. AS9100 is a widely adopted standardized aerospace industry quality management system. EHang first unveiled the 184 at CES 2015. The EHang 184's Specs EHang earlier this year announced the following specs for the 184: Automated flight, through a C&C Center; Multiple backups for all flight systems, which would take over seamlessly in the event of failure; A fail-safe system that automatically would evaluate the damage if any components we...