Skip to main content

کمزور نظر درست کرنے والا حیرت انگیز آئی ڈراپس تیار

اسرائیلی سائنسدانوں نے دنیا میں پہلی مرتبہ قریب اور دور کی خراب نظر ٹھیک کرنے والے آئی ڈراپس تیار کیے ہیں۔

تل ابیب، اسرائیل: سائنس دانوں نے ایسا انقلابی آئی ڈراپ تیار کیا ہے جس کی مدد سے دور اور قریب کی نظر ٹھیک کی جاسکتی ہے جبکہ شکستہ قرنیے کی مرمت بھی ممکن ہے۔
پاکستان میں عینک سے نجات کے اشتہارات آپ نے ضرور دیکھیں ہوں گے لیکن اب کسی آپریشن کے بغیر صرف آنکھ کے قطروں سے قریب اور دور کی نظر زندگی بھر کے لیے ٹھیک کرنا ممکن ہوگیا ہے۔ اسرائیل میں بارلان یونیورسٹی کے شارے زیدک میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے ایسے نینو ڈراپس بنائے ہیں جو قریب اور دور دونوں کی نظریں ٹھیک کرسکتے ہیں۔ فی الحال انہیں صرف سؤر کی آنکھوں پر آزمایا گیا ہے اور اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
ان قطروں کو بنانے والے ڈیوڈ سماجا کہتے ہیں کہ آئی ڈراپس کے ذریعے آنکھوں کو درست کرنے کا عمل ایک بالکل نیا تصور ہیں، اس عمل میں نینوٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ دنیا بھر میں آبادی کا ایک بہت بڑا طبقہ قریب یا دور کی خراب نظر سے پریشان ہے اور اس کے لیے کانٹیکٹ لینس یا عینک استعمال کررہا ہے۔ صرف امریکا میں ہی  5 سے 10 فیصد آبادی دورکی کمزور نظر کی شکار ہے جبکہ امریکی بزرگ کی 42 فیصد تعداد قریب کی خراب نظر سے پریشان ہے۔
ڈیوڈ کہتے ہیں کہ اس کے لیے پہلے مریض اپنے فون سے ایک ایپ لانچ کرے گا تاکہ لیزر پیٹرن سے آپ کی آنکھ سے منعکس ہونے والی کیفیات کا جائزہ لیا جاسکے۔ تاہم اسرائیلی سائنس دانوں نے اس کی تفصیل بیان نہیں کی ہے اوریہ کہنا بھی قبل ازوقت ہوگا کہ کتنے عرصے تک مریض کو یہ ڈراپس آنکھوں میں ٹپکانا ہوں گے جبکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ابھی انسانی آزمائش کی منزل بہت دور ہے۔
اسرائیلی ماہرین کے کام کے علاوہ بھی کئی سائنسی ادارے انسانی بصارت کو ٹھیک کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں۔ ان میں اسٹیم سیل کے ذریعے میکیولر ڈی جنریشن کو روکنے اور بصارت کی بحالی پر کام جاری ہے جبکہ دوسری جانب کمپیوٹر چپس کے ذریعے بایونک آنکھوں پر بھی تحقیق ہورہی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

HTC U12 ویسے تو اسمارٹ فونز کمپنیاں اپنی نئی ڈیوائسز کو ہر ممکن حد تک چھپانے کی کوشش کرتی ہیں، کم از کم متعارف کرانے تک، مگر ایچ ٹی سی نے اپنے نئے فون یو 12 پلس کو خود ہی قبل از وقت لیک کردیا۔ ایچ ٹی سی کی ویب سائٹ کے ٹیسٹ حصے میں اس کمپنی کے نئے فلیگ شپ فون کی تصاویر اور فیچرز سب کچھ لیک کردیا گیا۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ فون 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا۔ اس کی قیمت 920 ڈالرز ہوگی اور اس طرح یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس 9، آئی فون ایکس اور ہیواوے کے پی 20 پرو کو ٹکر دینے کی کوشش کرے گا۔ اسکرین شاٹ تاہم مارکیٹ کے ٹرینڈ کے برعکس اس فون میں آئی فون ایکس جیسا نوچ نہیں بلکہ او ایل ای ڈی اسکرین بھی نہیں دی گئی۔ ویب سائٹ میں دیئے گئے فیچرز کے مطابق یہ فون 6 انچ کے ڈبلیو کیو ایچ ڈی پلس سپر ایل سی ڈی سکس ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔ اس میں بوم ساﺅنڈ اسپیکر، واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ (جس سے اسٹوریج 2 ٹی بی تک بڑھائی جاسکے گی)، 3500 ایم اے ایچ بیٹری اور اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا جائے گا۔ اسکرین شاٹ کمپنی کو غلطی کا احساس ہونے کے بعد تصاویر اور فی...

.فیس بک میں ایک اور بہت بڑی تبدیلی

New upcoming Facebook Update... اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ فیس بک نے چند ماہ قبل ہی سب سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیوز فیڈ کو چینج کیا تھا، جس کے بعد ویب سائٹ پرخبروں اور اشتہار کے بجائے عام افراد کی پوسٹیں زیادہ نظر آنے لگی ہیں۔ تاہم اب فیس بک ایک اور بڑی تبدیلی کرنے پر غور کر رہا ہے، جس کے لیے ابتدائی تجربات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اگرچہ اس وقت فیس بک پراسٹیٹس ویڈیوز، 360 ڈگری تصویری اور جف بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔تاہم جلد ہی فیس بک صارفین آڈیو ریکارڈنگ بھی شیئر کرسکیں گے۔ فیس بک نیوز فیڈ تبدیل کرنے کا اعلان ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ویڈیو کے بعد صارفین کو آڈیو اسٹیٹس شیئر کرنے کی سہولت دینے پر تجربات شروع کردیے۔ ابتدائی طور پر اس فیچر پر بھارت کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، جو اسے استعمال کر رہے ہیں، تاہم امکان ہے کہ بھارت کے بعد امریکا اور یورپی ممالک کے صارفین کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔ فیس بک کی جانب سے یہ حالیہ تبدیلی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب کہ نیوز فیڈ میں تبدیلی کے باعث اس پر تنقید کی جا...

چھوٹے بچوں کو فون دینے کا یہ نقصان جانتے ہیں...

اگر تو آپ بچوں کو اپنا اسمارٹ فون دینے کے عادی ہیں تاکہ اپنے کام سکون سے کرسکیں تو ایک بڑے خطرے سے ضرور واقف ہونا چاہئے جو کہ آپ کے ڈیٹا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے خصوصاً آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے۔ جی ہاں چین میں ایک 2 سالہ بچے نے اپنی ماں کے آئی فون پر اتنی بار غلط پاس کوڈ ڈالا کہ وہ 47 سال کے لیے لاک ہوگیا۔ چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون جس کا نام لیو بتایا گیا ہے، گھر واپس آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کا فون 25 ملین منٹ کے لیے ڈس ایبل ہوگیا ہے جس کی وجہ ہینڈفون میں بار بار غلط پاس کوڈ کا اندراج تھا۔ مزید پڑھیں : جعلی آئی فون کو کیسے شناخت  کریں؟ ہر بار جب بھی غلط نمبروں کا اندراج کیا گیا، فون ایک مخصوص مدت کے لیے ڈس ایبل ہوگیا۔ اس خاتون نے جب شنگھائی میں ایک ایپل اسٹور کو اپنی ڈیوائس دکھائی تو اسے پتا چلا کہ فون کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے اسے 47 سال تک انتظار کرنا ہوگا۔ ایپل اسٹور کے ٹیکنیشن نے خاتون کو بتایا کہ وہ یا تو برسوں تک فون کے پاس کوڈ کے درست اندراج کے لیے انتظار کریں یا ڈیوائس میں موجود ڈیٹا کو اڑا کر فائلز کو دوبارہ ری ...