Skip to main content

اگر آپ کا موبائل فون پانی میں گر جائے تو فوری اس کے ساتھ یہ کام کریں.




سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)موبائل فون پانی میں جائے
تو گھبراہٹ کے عالم میں ہم نجانے کیا کچھ کرنے لگتے ہیں۔ بدقسمتی سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اکثر ہم کچھ ایسے کام کر بیٹھتے ہیں جو فائدے کی بجائے الٹا نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ماہرین سے جان لیا جائے کہ ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئیے۔ ویب سائٹ ’گیجٹس ناﺅ‘ کی رپورٹ میں ٹیکنالوجی ماہرین نے تفصیل سے وہ سب باتیں بتائی ہیں کہ موبائل فون پانی میں گر جانے کی صورت میں جو ہمیں ضرور معلوم ہونی چاہئیں۔ 
موبائل فون پانی میں گرجائے تو کچھ لوگ اسے ہیئر ڈرائیر کی مدد سے خشک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہیئر ڈرائیر کی ہوا بہت گرم ہوتی ہے جو اندرونی الیکٹرانک سرکٹ کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ اسی طرح اسے کسی ریڈی ایٹر یا اوون کے اندر رکھ کر اسے خشک کرنے کی غلطی تو ہرگز نہ کریں۔ اگر موبائل فون پانی میں گرجائے تو نکالنے کے بعد اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس کے مختلف بٹن دبانے سے سرکٹ میں خرابی واقع ہوسکتی ہے جبکہ اسے چارجنگ پر لگانے کی کوشش کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ چونکہ موبائل فون کو پانی سے نکالنے کے بعد استعمال کرنا نقصان دہ ہوسکتاہے لہٰذا بہتر یہ ہے کہ اسے فوری طور پر آف کردیں۔موبائل فون کو پانی سے نکالنے کے بعد کپڑے سے خشک کرنا اور اچھی طرح ہلانا یا جھٹکنا بہتر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے بعد اسے ٹشو پیپر میں لپیٹ دیں تاکہ اس میں موجود پانی ٹشو پیپر میں جذب ہوجائے۔یہ سب کرنے سے قبل اس میں سے سم کارڈ اور میموری کارڈ نکال دینا چاہیے۔آپ کو یہ تو معلوم ہو گا کہ چاول بہت زیادہ پانی جذب کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے موبائل فون کو آف کرنے کے بعد 24 سے 48 گھنٹے کے لئے کچے چاولوں میں دبادیں تو اس کے اندر موجود پانی بڑی حد تک چاولوں میں جذب ہوجائے گا، لیکن اس کا ایک نقصان ہوسکتا ہے کہ چاولوں میں موجود گرد و غبار موبائل فون میں جاسکتا ہے۔ دھوپ میں رکھ کر موبائل فون کو خشک کرنا بھی اچھا طریقہ ہے۔اگر ان ٹوٹکوں کے بعد بھی آپ کا موبائل فون کام نہیں کر رہا تو اسے کمپنی کے سروس سنٹر لے جانے کی ضرورت ہو گی۔ ایسی صورت میں میں غلط بیانی مت کریں۔ دراصل موبائل فون کے اندر سنسر لگے ہوتے ہیں جو پانی لگنے کی صورت میں رنگ تبدیل کرلیتے ہیں اور یوں کمپنی کے ماہرین موبائل فون کے اندرونی حصوں کا معائنہ کرکے باآسانی جان سکتے ہیں کہ یہ پانی میں گرنے سے خراب ہوا ہے یا مسئلہ کچھ اور ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

HTC U12 ویسے تو اسمارٹ فونز کمپنیاں اپنی نئی ڈیوائسز کو ہر ممکن حد تک چھپانے کی کوشش کرتی ہیں، کم از کم متعارف کرانے تک، مگر ایچ ٹی سی نے اپنے نئے فون یو 12 پلس کو خود ہی قبل از وقت لیک کردیا۔ ایچ ٹی سی کی ویب سائٹ کے ٹیسٹ حصے میں اس کمپنی کے نئے فلیگ شپ فون کی تصاویر اور فیچرز سب کچھ لیک کردیا گیا۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ فون 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا۔ اس کی قیمت 920 ڈالرز ہوگی اور اس طرح یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس 9، آئی فون ایکس اور ہیواوے کے پی 20 پرو کو ٹکر دینے کی کوشش کرے گا۔ اسکرین شاٹ تاہم مارکیٹ کے ٹرینڈ کے برعکس اس فون میں آئی فون ایکس جیسا نوچ نہیں بلکہ او ایل ای ڈی اسکرین بھی نہیں دی گئی۔ ویب سائٹ میں دیئے گئے فیچرز کے مطابق یہ فون 6 انچ کے ڈبلیو کیو ایچ ڈی پلس سپر ایل سی ڈی سکس ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔ اس میں بوم ساﺅنڈ اسپیکر، واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ (جس سے اسٹوریج 2 ٹی بی تک بڑھائی جاسکے گی)، 3500 ایم اے ایچ بیٹری اور اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا جائے گا۔ اسکرین شاٹ کمپنی کو غلطی کا احساس ہونے کے بعد تصاویر اور فی...

.فیس بک میں ایک اور بہت بڑی تبدیلی

New upcoming Facebook Update... اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ فیس بک نے چند ماہ قبل ہی سب سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیوز فیڈ کو چینج کیا تھا، جس کے بعد ویب سائٹ پرخبروں اور اشتہار کے بجائے عام افراد کی پوسٹیں زیادہ نظر آنے لگی ہیں۔ تاہم اب فیس بک ایک اور بڑی تبدیلی کرنے پر غور کر رہا ہے، جس کے لیے ابتدائی تجربات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اگرچہ اس وقت فیس بک پراسٹیٹس ویڈیوز، 360 ڈگری تصویری اور جف بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔تاہم جلد ہی فیس بک صارفین آڈیو ریکارڈنگ بھی شیئر کرسکیں گے۔ فیس بک نیوز فیڈ تبدیل کرنے کا اعلان ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ویڈیو کے بعد صارفین کو آڈیو اسٹیٹس شیئر کرنے کی سہولت دینے پر تجربات شروع کردیے۔ ابتدائی طور پر اس فیچر پر بھارت کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، جو اسے استعمال کر رہے ہیں، تاہم امکان ہے کہ بھارت کے بعد امریکا اور یورپی ممالک کے صارفین کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔ فیس بک کی جانب سے یہ حالیہ تبدیلی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب کہ نیوز فیڈ میں تبدیلی کے باعث اس پر تنقید کی جا...

کراچی میں موبائل ایپلیکشن کے استعمال سے لڑکیوں کی برین واشنگ کا انکشاف.

کراچی میں موبائل ایپلیکشن کے استعمال سے لڑکیوں کی برین واشنگ کا انکشاف کراچی : (دنیا نیوز) نوجوانوں کے بعد کم عمر لڑکیاں بھی دہشت گردوں کے ہدف پر آگئیں ، کراچی میں گرفتار دہشت گرد نے ذہن سازی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ایپلیکشن کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، داعش کے دہشت گردوں نے موبائل ایپلی کیشن ٹیلی گراف کے ذریعے لڑکیوں کی ذہن سازی کا انکشاف کیا ہے، ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد عمران عرف سیف الاسلام نے انکشاف کیا کہ داعش کا ٹارگٹ ذیادہ تر کم عمر لڑکیاں ہیں ، لڑکیوں سے رابطہ اور ذہن سازی موبائل ایپ کے ذریعے کی جاتی ہے، واٹس ایپ اور موبائل فون ٹریس ہوئے تو ٹیلی گرام کا استعمال شروع کر دیا۔ سیف الاسلام کے مطابق ٹریس ہونے کے خطرے کے پیش نظر انٹرنیٹ پراکسی سرورز اور ایپلیکشن کا استعمال بھی کرتے ہیں جس کے زریعے با آسانی لوکیشن اور آئی پی ایڈریس تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کے مطابق انٹرنیٹ کی تربیت داعش سے وابستہ لوگوں نے دی، سیف الاسلام آٹھویں جماعت پاس ہونے کے باوجود انٹرنیٹ کا ماہر اور فارسی زبان پر عبور رکھتا ہے۔