Skip to main content

الکاٹیل کے 7 سستے اسمارٹ فونز


بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران اس کمپنی کی جانب سے سستے اسمارٹ فونز کو پیش کیا گیا جنھیں ون سیریز، تھری سیریز اور فائیو سیریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

تو ان نئے فونز کے فیچرز اور دیگر تفصیلات ان سیریز کے تحت ہی جانیں۔
مزید پڑھیں : دنیا کا پہلا 4 کیمروں والا اسمارٹ فون

الکا ٹیل 5 سیریز

ان سستے فونز میں زیادہ بہتر فیچرز والی ڈیوائسز اس سیریز کا حصہ ہیں جس میں فلیگ شپ فونز والے فیچرز انتہائی کم قیمت میں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس سیریز کے لیے کمپنی نے الکا ٹیل فائیو کے نام سے ایک ہی فون متعارف کرایا۔
یہ 5.7 انچ کا فون ہے، میٹل باڈی اور ڈوئل سیلیفی کیمرہ، سنگل رئیر کیمرہ، چہرے سے فون ان لاک کرنے کا فیچر، جیسے آئی فون ایکس اور گلیکسی ایس نائن مین ہے، فنگر پرنٹ ریڈر، تھری جی بی ریم، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، اوکٹا کور میڈیا ٹیک 6750 پراسیسر جیسے فیچرز کے ساتھ یہ فون 370 ڈالرز (لگ بھگ 41 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

الکاٹیل تھری سیریز

اس سیریز میں چار فونز الکا ٹیل تھری، تھری وی اور تھری ایکس متعارف کرائے گئے اور ان سب میں 18:9 ریشو اسکرینز دی گئی ہیں جبکہ فنگر پرنٹ ریڈر، فیس کی اور ایچ ڈی ڈسپلے موجود ہے، ان تمام فونزکی قیمتیں 245 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے) سے کم ہیں۔
الکا ٹیل تھری وی میں سکس انچ ڈسپلے، کواڈ کور آرم کورٹیکس اے 53 پراسیسر، سولہ جی بی اسٹوریج، دو جی بی ریم، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ جس میں ایک بارہ میگا پکسل جبکہ دوسرا دو میگا پکسل کیمرہ ہے، پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ واور فیس کی ان لاک غیرہ نمایاں فیچرز ہیں۔
اسی طرح الکالٹیل تھری سی بھی سکس انچ ڈسپلے، اوکٹا کور میڈیا ٹیک 6753 پراسیسر، سولہ جی بی اسٹوریج، تھری جی بی ریم، ایک، ایک بیک اور فرنٹ کیمرہ اور فنگرپرنٹ ریڈر سمیت فیس کی ان لاک جیسے فیچرز موجود ہیں۔
الکا ٹیل تھری ایکس 5.7 انچ اسکرین، اوکٹا کور پراسیسر، 32 جی بی اسٹوریج، تھری جی بی ریم، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ، پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، فنگر پرنٹ ریڈر اور فیس کی ان لاک فیچرز دیئے گئے ہیں۔
آخری فون یعنی الکا ٹیل تھری ہے جس میں 5.5 انچ ڈسپلے، کواڈ کور کورٹیکس اے فائیو پراسیسر، سولہ جی بی اسٹوریج، دو جی بی ریم، تیرہ میگا پکسل بیک جبکہ پانچ میگا پکسل رئیر کیمرہ، فنگر پرنٹ ریڈر اور فیس بک ان لاک وغیرہ موجود ہیں۔ 
ایسا اسمارٹ فون آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

الکا ٹیل ون سیریز

یہ اس کمپنی کے سب سے سستے فونز ہیں جس میں دو فونز الکا ٹیل ون ایکس اور الکا ٹیل ون سی متعارف کرائے گئے، جن کی قیمتیں 125 ڈالرز (لگ بھگ 14 ہزار پاکستانی روپے) سے کم ہیں۔
الکا ٹیل ون ایکس اینڈرائیڈ اورو گو ایڈیشن کا حصہ ہے جس کے لیے گوگل ایپس نے اپنی ایپس کو بھی ری ڈیزائن کیا تاکہ کم جگہ گھیر کر زیادہ تیزی سے کام کرسکیں۔ یہ 5.3 انچ ڈسپلے والا فون ہے جس میں کواڈ کور پراسیسر، سولہ جی بی ری، ایک جی بی ری، آٹھ میگا پکسل رئیر جبکہ پانچ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 2460 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔
الکاٹیل ون سی اینڈرائیڈ اورو آپریٹنگ سسٹم ڈوئل رئیر کیمرہ، فنگر پرنٹ سنسر اور فیس کی جیسے فیچرز سے لیس ہے اور سستا ترین ڈوئل کیمرے والا فون بھی قرار دیا جاسکتا ہے جس کی قیمت محض بارہ ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

HTC U12 ویسے تو اسمارٹ فونز کمپنیاں اپنی نئی ڈیوائسز کو ہر ممکن حد تک چھپانے کی کوشش کرتی ہیں، کم از کم متعارف کرانے تک، مگر ایچ ٹی سی نے اپنے نئے فون یو 12 پلس کو خود ہی قبل از وقت لیک کردیا۔ ایچ ٹی سی کی ویب سائٹ کے ٹیسٹ حصے میں اس کمپنی کے نئے فلیگ شپ فون کی تصاویر اور فیچرز سب کچھ لیک کردیا گیا۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ فون 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا۔ اس کی قیمت 920 ڈالرز ہوگی اور اس طرح یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس 9، آئی فون ایکس اور ہیواوے کے پی 20 پرو کو ٹکر دینے کی کوشش کرے گا۔ اسکرین شاٹ تاہم مارکیٹ کے ٹرینڈ کے برعکس اس فون میں آئی فون ایکس جیسا نوچ نہیں بلکہ او ایل ای ڈی اسکرین بھی نہیں دی گئی۔ ویب سائٹ میں دیئے گئے فیچرز کے مطابق یہ فون 6 انچ کے ڈبلیو کیو ایچ ڈی پلس سپر ایل سی ڈی سکس ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔ اس میں بوم ساﺅنڈ اسپیکر، واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ (جس سے اسٹوریج 2 ٹی بی تک بڑھائی جاسکے گی)، 3500 ایم اے ایچ بیٹری اور اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا جائے گا۔ اسکرین شاٹ کمپنی کو غلطی کا احساس ہونے کے بعد تصاویر اور فی...

.فیس بک میں ایک اور بہت بڑی تبدیلی

New upcoming Facebook Update... اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ فیس بک نے چند ماہ قبل ہی سب سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیوز فیڈ کو چینج کیا تھا، جس کے بعد ویب سائٹ پرخبروں اور اشتہار کے بجائے عام افراد کی پوسٹیں زیادہ نظر آنے لگی ہیں۔ تاہم اب فیس بک ایک اور بڑی تبدیلی کرنے پر غور کر رہا ہے، جس کے لیے ابتدائی تجربات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اگرچہ اس وقت فیس بک پراسٹیٹس ویڈیوز، 360 ڈگری تصویری اور جف بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔تاہم جلد ہی فیس بک صارفین آڈیو ریکارڈنگ بھی شیئر کرسکیں گے۔ فیس بک نیوز فیڈ تبدیل کرنے کا اعلان ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ویڈیو کے بعد صارفین کو آڈیو اسٹیٹس شیئر کرنے کی سہولت دینے پر تجربات شروع کردیے۔ ابتدائی طور پر اس فیچر پر بھارت کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، جو اسے استعمال کر رہے ہیں، تاہم امکان ہے کہ بھارت کے بعد امریکا اور یورپی ممالک کے صارفین کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔ فیس بک کی جانب سے یہ حالیہ تبدیلی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب کہ نیوز فیڈ میں تبدیلی کے باعث اس پر تنقید کی جا...

کراچی میں موبائل ایپلیکشن کے استعمال سے لڑکیوں کی برین واشنگ کا انکشاف.

کراچی میں موبائل ایپلیکشن کے استعمال سے لڑکیوں کی برین واشنگ کا انکشاف کراچی : (دنیا نیوز) نوجوانوں کے بعد کم عمر لڑکیاں بھی دہشت گردوں کے ہدف پر آگئیں ، کراچی میں گرفتار دہشت گرد نے ذہن سازی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ایپلیکشن کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، داعش کے دہشت گردوں نے موبائل ایپلی کیشن ٹیلی گراف کے ذریعے لڑکیوں کی ذہن سازی کا انکشاف کیا ہے، ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد عمران عرف سیف الاسلام نے انکشاف کیا کہ داعش کا ٹارگٹ ذیادہ تر کم عمر لڑکیاں ہیں ، لڑکیوں سے رابطہ اور ذہن سازی موبائل ایپ کے ذریعے کی جاتی ہے، واٹس ایپ اور موبائل فون ٹریس ہوئے تو ٹیلی گرام کا استعمال شروع کر دیا۔ سیف الاسلام کے مطابق ٹریس ہونے کے خطرے کے پیش نظر انٹرنیٹ پراکسی سرورز اور ایپلیکشن کا استعمال بھی کرتے ہیں جس کے زریعے با آسانی لوکیشن اور آئی پی ایڈریس تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کے مطابق انٹرنیٹ کی تربیت داعش سے وابستہ لوگوں نے دی، سیف الاسلام آٹھویں جماعت پاس ہونے کے باوجود انٹرنیٹ کا ماہر اور فارسی زبان پر عبور رکھتا ہے۔