دس ہزارروپے کا نوٹ، اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کر دیا... اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اس وقت ڈالر کی قدر میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پاکستانی روپے کی قدر اس کے مقابلے میں کم ہوتی جا رہی ہے، ڈالر کی قیمت کہاں جا کر تھمے گی اس کے بارے میں معاشی ماہرین بھی ابھی کچھ نہیں کہہ پا رہے۔واضح رہے کہ ن لیگ کی وفاقی حکومت نے اپنے ہر بجٹ میں کامیابی کے دعوے کیے ہیں لیکن اس سال ملک کے محاصل کے ساتھ ساتھ مجموعی پیداوار کی شرح نمو میں اعشاریہ پانچ فیصد کمی کا سامنا ہے جب کہ گزشتہ بجٹ میں یہ شرح 6 فیصدمقرر کی گئی تھی۔ اس حوالے سے عالمی مالیاتی اداروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ناقص مالی و اقتصادی پالیسی کی وجہ سے جہاں رواں مالی سال کے دوران پاکستان کے مالیاتی خسارے اور بیرونی قرضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے وہاں افراطِ زر کی شرح میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ اس وقت ڈالر اور پاکستانی روپے کی اتار چڑھاؤ کی خبریں ہر طرف زیرگردش ہیں وہیں پھر سوشل میڈیا پر دس ہزار روپے کے نوٹ کا عکس بھی وائرل ہے۔ یہ دس ہزار کا نوٹ پہلی نظر میں بالکل اصل معلوم ہوتا ہے، یہ نوٹ جس نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہے ا...
Vkk 12124
The Best Blogger For Tech,Health,Updates,News etc