Skip to main content

Benefits of eating Chicken...

کیا چکن صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟

چکن کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو متعدد افراد کے ذہن میں آتا ہے کیونکہ اس سفید گوشت کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

اس کا ذائقہ اور پکانے میں آسانی چکن کو پسندیدہ غذاﺅں میں سے ایک بنا دیتا ہے۔

تو یہاں طبی ماہرین کی رائے جانیں جن کے بقول چکن پروٹین، صحت مند چربی، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور گوشت ہے، جس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

مزید پڑھیں : چکن کے خراب گوشت کو پہچاننے میں مددگار علامات

پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ

پروٹین امینو ایسڈ سے بننے والا جز ہے جو کہ مسلز بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ چکن پروٹین کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کہ مسلز بنانے کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگر حصوں جیسے خلیات اور ہڈیوں کی ساخت اور مرمت کے لیے مدد دیتا ہے جبکہ زہریلے مواد کے اخراج کو یقینی بناتا ہے۔

مزاج پر خوشگوار اثرات

چکن میں ایک امینو ایسڈ ٹرائیپتھون پایا جاتا ہے جو کہ ریلیف اور سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔ چکن کو کھانے سے دماغ میں سیروٹونین نامی کیمیکل کی مقدار بڑھنے کا بھی امکان ہوتا ہے جو کہ مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔

امراض کے خلاف مزاحمت

چکن سیلینیم کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، یہ ایسا اینٹی آکسائیڈنٹ ہے جو کہ عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض بشمول جسمانی ورم، خون کی شریانوں اور دماغی مسائل وغیرہ کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسی طرح یہ جز خلیات کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز کے خلاف بھی مزاحمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زیادہ چکن کھانا صحت کے لیے فائدہ مند؟

کولیسٹرول کی سطح مستحکم رکھنے میں مددگار

چکن میں وٹامن بی تھری پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں کاربوہائیڈریٹ کو توانائی میں بدل کر صحت مند جسمانی خلیات کو مستحکم رکھتا ہے۔ اسی طرح صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاکر امراض قلب کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔

میٹابولزم کو بہتر کرے

چکن میں موجود وٹامن بی سکس یا پیرا ڈائی آکسین میٹابولک پراسیس کو مدد دیتا ہے، اس وٹامن کے بغیر اعصابی نظام، میٹابولزم اور جسمانی دفاعی نظام مناسب طریقے سے کام نہیں کرپاتے۔
چکن صحت بخش ضرور ہوسکتا ہے مگر احتیاط کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور درست جگہ سے لینا ضروری ہے کیونکہ اس میں موجود مختلف بیکٹریا فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتے ہیں۔ چکن کو پکانے کے لیے ہمیشہ زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، اگر وہ تھوڑا سا بھی کچا رہ جائے تو فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اسی طرح کچے چکن کو دیگر غذاﺅں سے الگ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ نقصان سے بچا جاسکے۔ چکن کو ہاتھ لگانے پر ہاتھوں کو لازمی دھونا چاہئے۔

Comments

Popular posts from this blog

OPPO F7 VIVO v9 LENOVO S5

OPPO F7 VIVO V9 LENOVO S5

اگر آپ کا موبائل فون پانی میں گر جائے تو فوری اس کے ساتھ یہ کام کریں.

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)موبائل فون پانی میں جائے تو گھبراہٹ کے عالم میں ہم نجانے کیا کچھ کرنے لگتے ہیں۔ بدقسمتی سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اکثر ہم کچھ ایسے کام کر بیٹھتے ہیں جو فائدے کی بجائے الٹا نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ماہرین سے جان لیا جائے کہ ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئیے۔ ویب سائٹ ’گیجٹس ناﺅ‘ کی رپورٹ میں ٹیکنالوجی ماہرین نے تفصیل سے وہ سب باتیں بتائی ہیں کہ موبائل فون پانی میں گر جانے کی صورت میں جو ہمیں ضرور معلوم ہونی چاہئیں۔  موبائل فون پانی میں گرجائے تو کچھ لوگ اسے ہیئر ڈرائیر کی مدد سے خشک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہیئر ڈرائیر کی ہوا بہت گرم ہوتی ہے جو اندرونی الیکٹرانک سرکٹ کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ اسی طرح اسے کسی ریڈی ایٹر یا اوون کے اندر رکھ کر اسے خشک کرنے کی غلطی تو ہرگز نہ کریں۔ اگر موبائل فون پانی میں گرجائے تو نکالنے کے بعد اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس کے مختلف بٹن دبانے سے سرکٹ میں خرابی واقع ہوسکتی ہے جبکہ اسے چارجنگ پر لگانے کی کوشش کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ چونکہ موبائل فون کو پانی سے نکالنے کے بعد استعمال ...

E_HANG Shows Off Passenger Drone's Flight Successes...

EHang  this week released footage of the latest test flights of its EHang 184 personal Autonomous Aerial Vehicle. The EHang 184 can transport a single person at up to 130kph in Force 7 typhoon conditions, the company said. EHang plans to further improve the passenger experience and add an optional manual control so passengers with piloting experience can operate the AAV manually. It also has developed and tested a two-seater craft that can carry up to 280kg. In 2017, EHang was granted  AS9100C  certification. AS9100 is a widely adopted standardized aerospace industry quality management system. EHang first unveiled the 184 at CES 2015. The EHang 184's Specs EHang earlier this year announced the following specs for the 184: Automated flight, through a C&C Center; Multiple backups for all flight systems, which would take over seamlessly in the event of failure; A fail-safe system that automatically would evaluate the damage if any components we...