Skip to main content

سیلفی میں آپ کی ناک پھیلی ہوئی کیوں دکھائی دیتی ہے؟


رٹگرز یونیورسٹی
سے وابستہ چہرے کے معروف پلاسٹک سرجن بورس پیشکوور نے کہا ہے کہ آپ کی ناک اتنی لمبی نہیں جتنی سیلفیز میں دکھائی دیتی ہے۔ اس کے ثبوت کے طور پر اپنی درست تصویر کھنچوا کر اسے دیکھ کر سیلفی سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔
بورِس کے مطابق امریکہ کے نصف پلاسٹک سرجنوں سے لوگوں نے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ان کی سیلفی ٹھیک نہیں آتی اور بالخصوص ان کی ناک بہت عجیب دکھائی دیتی ہے۔ ان میں سے کئی افراد نے ناک کی پلاسٹک سرجری پر زور دیا جو بے وجہ ہے کیونکہ بورس کے مطابق سیلفی آپ کی حقیقی تصویر نہیں ہوتی اور اس میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور رہ جاتی ہے۔
بورس کا مشورہ ہے کہ سیلفی دیکھ کر چہرے کے بارے میں فکرمند ہونے کے بجائے کسی اچھے کیمرے سے عام تصویر لے کر اپنا معائنہ ضرور کرائیے۔ ان کے مطابق سیلفی آپ کے خد و خال کو درست طور پر نہیں دکھاتی لیکن اس کے باوجود لوگ مجھے اپنی سیلفیاں دکھا کر قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی تصویر بری ہے اور ناک تو بہت ہی عجیب دکھائی دے رہا ہے۔

ثبوت کے طور پر بورِس نے کمپیوٹر ماہرین کی مدد سے اوسط انسانی سر کا ایک ماڈل تیار کیا۔ اس کےبعد ٹیم نے نوٹ کیا کہ اگر 12 انچ کی دوری سے ایک سیلفی لی جائے تو اس میں ناک کیسی دکھائی دے گی۔ اس کے بعد 5 فٹ کے فاصلے سے ایک معیاری پورٹریٹ تصویر بنائی جائے تو اس میں ناک کیسی نظر آئے گی۔ ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ قریب سے لی گئی سیلفی میں ناک کے نقوش بگڑ جاتے ہیں۔
حساب کتاب لگانے کے بعد انہوں نے کہا کہ قریب سے لی گئی سیلفی میں مرد کی ناک 30 فیصد زیادہ چوڑی اور کسی خاتون کی ناک 29 فیصد پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیقات ایک سائنسی جریدے میں بھی شائع کروائی ہیں جس کا نام ’’جاما (JAMA) فیشل پلاسٹ سرجری‘‘ ہے۔
جو لوگ بہترین فوٹوگرافی چاہتے ہیں ان کےلیے یہ فرق بہت بڑا ہے۔ اسمارٹ فون میں وائیڈ اینگل لینس ہوتا ہے جو قریبی تصاویر کو مزید پھیلاتا ہے جن میں انسانی ناک بھی شامل ہے۔ اسی لیے وائیڈ اینگل لینس سےتصویر لینے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے تصویر ہولناک دکھائی دیتی ہے۔
بڑے لینس والے کیمرے تصویر کو ہموار انداز میں لیتے ہیں اور اس سے نوکدار تصاویر کا خاتمہ ہوتا ہے۔ تاہم آئی فون ایکس، پکسل ٹو ایکس ایل اور گیلکسی نوٹ 8 میں پورٹریٹ موڈ ہوتا ہے جو سیلفی کو بہتر کرتا ہے۔ لیکن اس میں بھی ایک مسئلہ یہ ہے کہ جن افراد کے بازو لمبے ہوں ان کی سیلفی اچھی آتی ہے جبکہ بصورتِ دیگر اس کا ایک ہی حل سیلفی اسٹک کی صورت میں موجود ہے۔
اسی لیے بورس کہتے ہیں کہ ناک کا آپریشن کرانے کے بجائے کوئی سیلفی اسٹک خرید لیجیے یا پھر اچھے کیمرے والے فون سے اپنی دوست کی مدد سے اپنے پورٹریٹ تصویر بنوائیے

Comments

Popular posts from this blog

OPPO F7 VIVO v9 LENOVO S5

OPPO F7 VIVO V9 LENOVO S5

اگر آپ کا موبائل فون پانی میں گر جائے تو فوری اس کے ساتھ یہ کام کریں.

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)موبائل فون پانی میں جائے تو گھبراہٹ کے عالم میں ہم نجانے کیا کچھ کرنے لگتے ہیں۔ بدقسمتی سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اکثر ہم کچھ ایسے کام کر بیٹھتے ہیں جو فائدے کی بجائے الٹا نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ماہرین سے جان لیا جائے کہ ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئیے۔ ویب سائٹ ’گیجٹس ناﺅ‘ کی رپورٹ میں ٹیکنالوجی ماہرین نے تفصیل سے وہ سب باتیں بتائی ہیں کہ موبائل فون پانی میں گر جانے کی صورت میں جو ہمیں ضرور معلوم ہونی چاہئیں۔  موبائل فون پانی میں گرجائے تو کچھ لوگ اسے ہیئر ڈرائیر کی مدد سے خشک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہیئر ڈرائیر کی ہوا بہت گرم ہوتی ہے جو اندرونی الیکٹرانک سرکٹ کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ اسی طرح اسے کسی ریڈی ایٹر یا اوون کے اندر رکھ کر اسے خشک کرنے کی غلطی تو ہرگز نہ کریں۔ اگر موبائل فون پانی میں گرجائے تو نکالنے کے بعد اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس کے مختلف بٹن دبانے سے سرکٹ میں خرابی واقع ہوسکتی ہے جبکہ اسے چارجنگ پر لگانے کی کوشش کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ چونکہ موبائل فون کو پانی سے نکالنے کے بعد استعمال ...

E_HANG Shows Off Passenger Drone's Flight Successes...

EHang  this week released footage of the latest test flights of its EHang 184 personal Autonomous Aerial Vehicle. The EHang 184 can transport a single person at up to 130kph in Force 7 typhoon conditions, the company said. EHang plans to further improve the passenger experience and add an optional manual control so passengers with piloting experience can operate the AAV manually. It also has developed and tested a two-seater craft that can carry up to 280kg. In 2017, EHang was granted  AS9100C  certification. AS9100 is a widely adopted standardized aerospace industry quality management system. EHang first unveiled the 184 at CES 2015. The EHang 184's Specs EHang earlier this year announced the following specs for the 184: Automated flight, through a C&C Center; Multiple backups for all flight systems, which would take over seamlessly in the event of failure; A fail-safe system that automatically would evaluate the damage if any components we...