Skip to main content

Good News for Pakistani peoples

معروف کمپنی نے 4G پر کام کرنیوالا حیرت انگیز فیچرزکا حامل پاکستان کا پہلا فیچر فون متعارف کرادیا،قیمت صرف5,300روپے ، تفصیلات جاری


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نمبر 1ڈیجیٹل کمپنی ،جاز نے اپنے کسٹمرز کے لیے جاز ڈیجیٹ1 (Jazz Digit 1) کے نام سے 4Gپر کام کرنے والا پاکستان کا پہلا ’اسمارٹ‘ فیچرفون متعارف کرادیا ہے۔جاز ڈیجیٹ 1کا تعارف جاز کے اس عزم کی مطابقت میں ہے جس کا مقصد باکفایت پرودکٹس اور سروسز متعارف کرانا ہے تاکہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کیا جا سکے۔ڈیجیٹ 1جاز کے برانڈ والا ’اسمارٹ‘ فیچرفون ہے اورفری ڈیٹا SIMکے ساتھ6ماہ کے لیے مفت 4Gانٹرنیٹ* بھی پیش کرتا ہے۔یہ ڈیوائس اسمارٹ فون پر چلنے والی مشہور ایپلیکیشنز مثلاً فیس بک، اور وٹس ایپ کو بھی سپورٹ
کرتا ہے۔دیگر خصوصی فیچرز میں ٹچ اسکرین، Wi-Fi ، 2میگاپکسل کا کیمرا او ر 2000mAh کی قابل بھروسہ بیٹری شامل ہیں۔جاز میں ہیڈ آ ف ڈیوائسز، محمد علی خان نے کہابہترین اور باکفایت پروڈکٹس اور سروسز کے ذریعہ ہم اپنے کسٹمرز کے لیے مسلسل ایسے راستے تلاش کرتے رہتے ہیں جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہترین ہوں۔جاز ڈیجیٹ1کا تعارف ہمارے کسٹمرز کو اس قابل بنائے گا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے پیاروں تک باکفایت رسائی کے لیے ہمارے تیز ترین4G نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا سکیں۔ڈیجیٹ 1سب سے پہلا 4G’اسمارٹ‘ فیچرفون ہے جس میں Qualcomm پروسیسر کی طاقت موجود ہے اور یہ فیچر فون کی مارکیٹ میں نقشہ تبدیل کردینے والا ثابت ہوگا۔ اس کے استعمال کرنے والے پہلی مرتبہ ایک فیچر فون پر براؤزر کے ذریعہ فیس بک، وہاٹس ایپ اور یو ٹیوب جیسی اسمارٹ ایپلیکشنز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔یہ فون ایسی مارکیٹ کے لیے نہایت مناسب ہے جہاں ملک بھر میں سبسکرائبرز کی اکثریت اب بھی پرانا 2G فون استعمال کر رہی ہے اور اسے4Gجیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔فی الوقت یہ ڈیوائسز پورے ملک میں Jazz Experienceسینٹرز اور فرنچائزز پر صرف5, 300روپے میں دستیاب ہیں جس کے ساتھ ڈیجیٹ کی ایک سال کا باضابطہ وارنٹی پروگرام بھی موجود ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

.فیس بک میں ایک اور بہت بڑی تبدیلی

New upcoming Facebook Update... اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ فیس بک نے چند ماہ قبل ہی سب سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیوز فیڈ کو چینج کیا تھا، جس کے بعد ویب سائٹ پرخبروں اور اشتہار کے بجائے عام افراد کی پوسٹیں زیادہ نظر آنے لگی ہیں۔ تاہم اب فیس بک ایک اور بڑی تبدیلی کرنے پر غور کر رہا ہے، جس کے لیے ابتدائی تجربات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اگرچہ اس وقت فیس بک پراسٹیٹس ویڈیوز، 360 ڈگری تصویری اور جف بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔تاہم جلد ہی فیس بک صارفین آڈیو ریکارڈنگ بھی شیئر کرسکیں گے۔ فیس بک نیوز فیڈ تبدیل کرنے کا اعلان ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ویڈیو کے بعد صارفین کو آڈیو اسٹیٹس شیئر کرنے کی سہولت دینے پر تجربات شروع کردیے۔ ابتدائی طور پر اس فیچر پر بھارت کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، جو اسے استعمال کر رہے ہیں، تاہم امکان ہے کہ بھارت کے بعد امریکا اور یورپی ممالک کے صارفین کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔ فیس بک کی جانب سے یہ حالیہ تبدیلی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب کہ نیوز فیڈ میں تبدیلی کے باعث اس پر تنقید کی جا...

The New upcoming QMobile E3 Dual ( The dual camera phone with Qualcomm processor)

Q Mobile E3 Dual This  device comes with The 13MP + 8 Dual Rear Camera and with t he Sony IMX258 sensor, wide-aperture F2.0 lens on the E3 Dual 3’s rear cameras add stunning clarity and depth to each shot. A host of smart features give you an unprecedented level of control over the pictures you take. 8MP  Front Camera comes with a wide range of exclusive features, the 8MP front camera on the E3 Dual 3  helps you snap breath-taking photos that keep you looking your best. Dual layer of security create a secret dual profile within your phone to store private photos, files and messages, with SecureVault technology- the safest way to hide private data. The information stays invisible in normal mode protecting it from prying eyes, and can be unlocked only with your unique fingerprint. The arc design of QMobile Dual 3 will impress you at hello. Its all-metal body with chamfered edges and jaw-dropping on cell display gives the phone an unsurpassable finesse and charm....

OPPO F7 VIVO v9 LENOVO S5

OPPO F7 VIVO V9 LENOVO S5