سوزوکی مہران سے بھی سستی گاڑی اب پاکستان میں،خصوصیات ایسی کہ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائینگے اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس وقت پاکستان میں سب سے سستی نئی گاڑی سوزوکی مہران ہے، جس کی قیمت لگ بھگ سات لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے مگر اب اس سے بھی سستی گاڑی مارکیٹ میں آنے والی ہے اور اس کی قیمت سوزوکی مہران کی قیمت سے ڈیڑھ لاکھ روپے کم ہوگی ۔بہت جلد گندھارا نسان لمیٹڈ کی جانب سے بجٹ کار کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق آٹھ سال کے تعطل کے بعد گندھارا نسان لمیٹڈ پاکستان میںاپنے آپریشنز کو دوبارہ شروع کرنے والی ہے اور اس کا آغاز ایک سستی بجٹ گاڑی ڈسٹن گو کو متعارف کراکےکیا جاسکتا ہے۔ایک معاہدے کے تحت نسان کو قانونی طور پر کم لاگت میں گاڑیوں کے پارٹس درآمد کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ کمپنی بجٹ دوست گاڑیاں تیار کرسکے جبکہ کمپنی کی جانب سے 200 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے 2010 سے اس کمپنی کے پاکستان میں بند پلانٹ دوبارہ کام کرنے لگیں گے۔1200 سی سی 1.2 لیٹر انجن کے ساتھ اس گاڑی میں یو ایس کنکٹیویٹی، ٹیوب لیس ٹائر، پانچ دروازے، خوبصورت ڈیزائن، تھری ڈی شیپ ہیڈ لائٹس، فرن...
The Best Blogger For Tech,Health,Updates,News etc